25 جنوری 2013 - 20:30

عوامی نیشنل پارٹی نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ طالبان تشدد کا راستہ ترک کردیں۔

ابنا: پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سابق سینئر وزیر بشیر احمد بلور کے چہلم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخارحسین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اے این پی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، جو جماعتیں اس میں شرکت سے گریزاں ہیں انکو بھی قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے طالبان سے بھی خود مختار مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔جبکہ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ طالبان تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئیں اور اگر وہ مزید خون نہ بہانے کی ضمانت دیں تو ان کو اپنے بچوں کا خون معاف کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جید علمائے کرام نے آئین پاکستان پر دستخط کئے مگر اس کے باوجود طالبان آئین پاکستان کو نہیں مانتے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110